چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مٹہ ناروا لوشیڈنگ کم وولٹیج،اہل علاقہ نے پیسکو دفتر کے سامنیدھمال ڈال دیا

مٹہ (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کی تحصیل مٹہ کی تین یونین کونسلوں کے سیکڑوں افراد نے ناروا لوشیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف پیسکو کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ برتھانہ، گوالیرئی، چپریال اور گرد و نواح کے لوگ جلوسوں کی شکل میں مٹہ بازار میں پیسکو کے دفتر پہنچے اور وہاں احتجاج کے بعد دھرنا دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے فیڈر پر 20 سے 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور وولٹیج 15سے20وولٹ ہے۔ بعد میں ایکسین پیسکو سلطان رشید اور اسسٹنٹ کمشنر جان محمد نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور تحریری معاہدہ ہوا جس کے مطابق مٹہ اور گوالیرئی فیڈرز پر بارہ ، بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائیگی جس کے بعد مظاہرین پر امن منتشر ہوگئے

Related posts

سوات،ہفتہ کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیشتر دکانیں بند رہیں

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

جہانزیب کالج کے پروفیسر اور مخیر حضرات نے نادار طلبہ کی فیس جمع کی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment