سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سول سوسائٹی کی جانب سے سیدو شریف اور مینگورہ میں درختوں کے کاٹنے کے عمل پر محکمہ جنگلات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے سیدو شریف چوک میں جمع ہوکر محکمہ جنگلات سوات کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پہلے سوات میں دہشت گردی تھی جس میں لوگوں کی گردنیں کاٹی جاتی تھیں، اب سرکاری دہشت گرد درختوں کو جڑوں سے کاٹ کر لوگوں کو اکسیجن سے محروم کرکے ماحول کو خراب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ درختوں کو کاٹنے والے افسران کو معطل کرکے ان کو سخت سے سخت سزا دیں، تاکہ آئندہ کوئی ’’گرین گولڈ‘‘ کو ہاتھ بھی نہ لگا سکے۔
previous post
