چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

اے این پی کا مہنگائی اور ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف مظاہرہ

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں اے این پی نے مہنگائی اور ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو جعلی قراردے دیا۔ مینگورہ کے نشاط چوک میں اے این پی کے کارکنوں نے پلے کار ڈز اور بینرز اٹھائے، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے این پی سوات کے صدر شیر شاہ خان، بریگیڈ (ر)محمد سلیم خان،ایوب خان اشاڑے، واجدعلی خان اور دیگر مقررین نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت دھاندلی زدہ حکومت ہے جو جعلی مینڈیٹ لینے کے بعد اب عوام پر ٹیکس لگارہی ہے۔ ہر چیز کو مہنگی کرکے عوام کی کمر توڑی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی حکومت کے عوام دشمن اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے۔

Related posts

گرین پاکستان مہم، یتیم خانہ خپل کور کے بچوں نے اپنا حصہ ڈال دیا

Ba Khabar Swat

سوات کے ڈاکٹر انور علی کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے تقرری

Ba Khabar Swat

تیز رفتار ہائی ایس اور موٹر کار میں تصادم،سات افراد شدید زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment