سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے کالام میں آگ لگنے سے جماعت اسلامی کے رہنما ملک غزن خان کا مکان جل کر خاکستر ہوگیا ،9لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ سے لگی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود فرنیچر اور گھریلو سامان سمیت لکڑی سے بنی عمارت جل کرخاکستر ہوگئی تاہم اہلخانہ نے بھاگ نکل کر جان بچانے میں کامیاب ہوگئے ،مقامی افراد نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپالیا تحصیل ناظم حبیب اللہ نے متاثرہ مکان کا دورہ کیا اور ملک غزن سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔
previous post
