چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

آل پیرامیڈیکل سٹوڈنٹس سوات، شانگلہ و بونیر کا مظاہرہ

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  آل پیرامیڈیکل سٹوڈنٹس فورم ضلع سوات، شانگلہ اوربونیر نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین طلبہ نے گراسی گراؤنڈ سے پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا، جہاں مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پشاور میڈیکل فیکلٹی میں ہونے والے اقدامات ہمیں ہر گز منظور نہیں جس سے میڈیکل کے طلبہ و طالبات کو مشکلات کا سامناہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میڈیکل فیکلٹی میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام ہونا چاہیے۔ حکومت پیرامیڈیکس کے ڈپلومہ رزلٹ مقررہ مدت سے تین ماہ دیرسے مشتہر کرے اور ری چیکنگ سسٹم دوبارہ بحال کیا جائے۔ کیوں کہ موجودہ سسٹم غریب سٹوڈنٹس کے ساتھ زیادتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ رزلٹ میں ایسے سٹوڈنٹس کو فیل کیا گیا ہے جنہوں نے ایف ایس سی اور بی اے ، بی ایس سی پاس کیا ہے۔

Related posts

سوات سمیت پورے صوبے کے پٹواریوں کی ہڑتال، کام ٹھپ

Ba Khabar Swat

سوات، سیلاب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنی رہیں

Ba Khabar Swat

عمران نیازی عصرِ حاضر کا حاتم طائی ہے، امیر مقام

Ba Khabar Swat

Leave a Comment