چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات ،پی ٹی سی ایل صارفین بلوں سے محروم، جرمانوں سمیت ادائیگی پر مجبور

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں پی ٹی سی ایل کے صارفین دو ماہ سے بلوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے صارفین جرمانوں سمیت بل ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے بلوں کی تقسیم کا ٹھیکہ ایک نجی کورئیر کمپنی کو دیا ہے جس نے آگے ایک اور پارٹی کو کم رقم کے عوض ٹھیکہ دیا ہے، جس کے پاس افرادی قوت کم ہے۔ اس وجہ سے پی ٹی سی ایل کے صارفین کو نومبر اور دسمبر کے مہینے کے بل موصول نہیں ہوئے، جس کے بعد صارفین پی ٹی سی ایل کے دفتر جاکر بل وصول کرتے ہیں۔ تاخیر سے ادائیگی کے جرمانوں سمیت مجبوراً بل جمع کراتے ہیں۔ بل جمع نہ ہونے کی وجہ سے اکثر صارفین کے فون ون وے یا بند بھی کر دیے گئے ہیں ۔

Related posts

کوکڑئی، بھیڑیے کے حملہ سے دو بکریاں ہلاک

Ba Khabar Swat

Mphil Scholor Got Arrested as a Suspect in Rahimabad

Ba Khabar Swat

مینگورہ سمیت سوات کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment