سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں تیسرے روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ جمعرات کو بھی میدانی علاقوں میں مسلسل بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے جاری سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ اور کل ہفتہ کو مطلع ابر آلود اور اتوار سے بارش و برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو اگلے جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔
