چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کاشت کاروں کے لیے 8 کروڑ روپے بجٹ جاری کیا جا چکا ہے، محمد نذیر خان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  محکمہئ تحفظ اراضیات سوات کے سات ہزار سے زائد رجسٹرڈ کاشت کاروں کو زرعی ضروریات پورا کرنے کے لیے بھرپور معاونت فراہم کررہا ہے۔ موجود ہ صوبائی حکومت نے کاشت کاروں کی ضروریات کے لیے پہلی مرتبہ 8 کروڑ روپے بجٹ جاری کردیا ہے جس سے مختلف مقامات پر کٹاؤ کی شکار زمینوں کے تحفظ کے لیے پشتہ جات کی تعمیر کے علاوہ دیگر ضروریات کو پورا کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ سائل کنزرویشن سوات محمد نذیر خان نے پختونخوا ریڈیوایف ایم 98 سوات کے پروگرام ”حال احوال“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں سال 2010ء کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ زرعی زمینوں کی حفاظت کے لئے پشتہ جات تعمیر کیے ہیں۔ اس کے علاوہ پانی کے ذخائر اور بعض مقامات پر قدرتی چشمہ جات کو آب رسانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے واٹر ٹینک بھی بنائے جارہے ہیں، جس کے لئے 80 فیصد فنڈ محکمہ تحفظِ اراضیات فراہم کررہاہے جب کہ بقایا 20 فیصد اخراجات متعلقہ کاشت کار فراہم کرکے تمام رقم خود ان کے ہاتھوں خرچ کی جاتی ہے، تاکہ اس میں شفافیت کا عنصر برقرار رہے۔

Related posts

ایس ایچ اُو اختر ایوب المعروف راؤ انور کا تبادلہ کر دیا گیا

Ba Khabar Swat

گلی باغ،موٹر سائیکل اور پک اَپ میں تصادم،دو افراد زخمی

Ba Khabar Swat

We will Fight Against Imperialism, Says Fanoos Gujar

Ba Khabar Swat

Leave a Comment