سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) عمر اصغرخان فاؤنڈیشن، فلاحی ترقیاتی کونسل خوازہ خیلہ اور تحصیل ناظم کے زیرِ اہتمام خوازہ خیلہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں خوازہ خیلہ، بابو، جانو، چمتلئی، جیشاڑ، لنگر اور ٹیکدارئی سے 150 مرد 20 خواتین نے اپنے مسائل پیش کیے۔ کھلی کچہری میں تحصیل ناظم خوازہ خیلہ عثمان علی خان، ممبران تحصیل کونسل، محکمہ پبلک ہیلتھ، زراعت، ایری گیشن، لوکل گورنمنٹ، سی اینڈ ڈبلیو، ریوینو ڈیپارٹمنٹ اور واپڈا کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ تحصیل ناظم عثمان علی خان نے کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے۔ کچھ مسائل کو موقع پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔
