چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سیدو شریف ہسپتال کی بھر تیوں میں سوات کے نوجوانوں کو نظر انداز کیا گیا ہے، ڈاکٹر خالد محمود

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سیدو شریف کے تحصیل کونسلر اور پختون خواہ میپ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈا کٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ سیدو شریف ہسپتال کی بھر تیوں میں سوات کے نوجوانوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ یہاں صوبے کے دیگر اضلا ع پشاور، مردان، چارسدہ، بنوں اوردیگر اضلاع کے نوجوانوں کو ترجیح دی گئی ہے، جو سوات کے نوجوانوں کے حق پر ڈاکا ہے۔ یہ عمل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ سوات کے تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان نوکریوں کے لیے در درکی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور یہاں غیر علاقائی لوگوں کو ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے۔ سیدوشریف ہسپتال میں بھرتیوں میں میرٹ کو پاؤں تلے روند دیا گیا ہے۔

Related posts

سیدو شریف پولیس کی کارروائی، اہم شدت پسند گرفتار

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

محکمۂ جنگلات سوات نے درجنوں ہرے اور قیمتی درخت کاٹ دیئے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment