چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کوزہ درشخیلہ، پیش امام تنازعہ، مسجد کے تالے ایک ہفتے بعد کھول دیے گئے

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کے علاقے کوزہ درشخیلہ میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے مابین پیش امام کے تنازعے پر تالے لگی مسجد کو پولیس نے ایک ہفتے بعد نماز کے لیے کھول دیا۔ پولیس حکام اورمقامی افراد نے سرکاری پیش امام کی امامت میں نماز اداکی۔ کوزہ درشخیلہ کی مسجد پی ٹی آئی کے اخترخان اور ان کے ساتھیوں کا پیش امام مفتی وزیر زادہ اور ان کے ساتھیوں پر مبینہ تشدد کے بعد تصادم کے باعث تالے لگادیے گئے تھے۔ لوگ گھروں میں نماز اداکرنے پر مجبور تھے۔ ایس ایچ او بخت زادہ نے پیر کے روز جاکر مقامی افراد کی موجودگی میں مسجد کے تالے کھول دیے اور سرکاری امام کو مسجد میں پیش امام بنادیا گیا۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Residents of Gatbela Live in the Stone Age, Said Sahib Zada

Ba Khabar Swat

حکومت ہٹانے کی بھر پور تحریک شروع کی جائے گی، امیرمقام

Ba Khabar Swat

Leave a Comment