چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، ڈینگی وائرس کے وار جاری، تعداد 178 ہوگئی

سوات      (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں ڈینگی مچھرکے وار جاری ہیں۔ ڈینگی وائر س سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ مزید 15افراد ڈینگی بخار کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 178تک پہنچ گئی۔  سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مختلف علاقوں میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں۔ سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق گذشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران میں مزید 15 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں ڈینگی وائر س کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ترجمان کے مطابق اسپتال میں اب تک مجموعی طور پر178مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں 51 خواتین بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق اسپتال میں 149 مریضوں کو علاج معالجہ کے بعدگھروں کو رخصت کردیا گیا ہے جبکہ 24 مریض اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

Related posts

بریکوٹ، زہریلی دوا کھانے سے لڑکی کی حالت غیر

Ba Khabar Swat

اسلام قبول کرنے کے لئے عمر کی شرط رکھنا غلط ہے، سینیٹر مشتاق احمد خان

Ba Khabar Swat

بحرین، آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment