چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

برفانی طوفان میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں کالام پہنچا دی گئیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کوہستان کے علاقہ کندیا میں سردی کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے سوات کے تین جوانوں کی میتیں کالام پہنچا دی گئیں۔ سیفور، عزیز اور انعام کالام سے پہاڑی راستے کندیا کوہستان جارہے تھے کہ طوفان کی وجہ سے برف میں گر کر سردی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے تھے۔ کوہستان انتظامیہ اور لوگوں نے گذشتہ روز میتوں کو ریسکیو کیا تھا اور گذشتہ روز میتوں کو کالام پہنچایا گیا تھا۔ جہاں تینوں جوانوں کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اہلِ کلام نے کوہستان انتظامیہ اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے دور دراز پہاڑی سے کالام کے جوانوں کی میتیں لاکر کالام پہنچایا۔

Related posts

سوات، کرونا کا شکار خاتون جاں بحق، تعداد 15 ہوگئی

Ba Khabar Swat

ڈی آئی جی کی جانب سے رمضان کے لیے جامع سیکورٹی پلان کا اعلان

Ba Khabar Swat

بلوگرام، فریقین کے درمیان تصادم اور فائرنگ، راہگیر جاں بحق

Ba Khabar Swat

Leave a Comment