چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کبل گالف کلب میں یونیورسٹیوں سمیت اسپتال بنائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام سیاستدانوں کو بے روزگار بنادیا ہے۔ پورے صوبے کا وزیر اعلیٰ ہوں۔ اجتماعی سوچ کے ساتھ کام کریں گے۔ مولانافضل الرحمان نے اسلام آباد کے لیے مذہبی کارڈاستعمال کیا۔ مولانا کی طرزسیاست کو عوام نے مسترد کردیا۔ عمران خان نے معیشت کو ٹریک پر لا کھڑا کر دیا۔مہنگائی کا احساس ہے۔ جلد قابو پا لیں گے۔ گالف امیروں کا کھیل ہے۔ کبل کے گالف کلب میں انجینئر نگ اور وومن یونیورسٹی سمیت اسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سوات کے علاقے کبل میں سول اسپتال کے اَپ گریڈیشن کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید، صوبائی وزرا ڈاکٹر امجدعلی اور محب اللہ خان، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم اور ایم پی اے عزیزاللہ گران بھی موجود تھے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود نے کبل اسپتال کے اَپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا۔ متعلقہ حکام کو معیاری اور برق رفتار کام کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہاکہ کبل اسپتال کے اَپ گریڈیشن پر 25 کروڑروپے کی لاگت آئے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے تحصیل کبل کے عوام کو طبی سہولیات میسر ہوں گی۔ وزیراعلیٰ محمودخان نے کہاکہ سیدو شریف ائیرپورٹ کی توسیع پر کام تیزی سے جاری ہے اوربہت جلد یہ پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

Related posts

سوات، طوفانی بارش و ژالہ باری کا سلسلہ جاری، باغات و فصلوں کو نقصان

Ba Khabar Swat

دریا کنارے ہوٹلوں کے خلاف آپریشن بلاجواز ہے، الحاج زاہد خان

Ba Khabar Swat

کمسن اور بغیر ہیلمٹ سواروں کے خلاف آپریشن، 440 موٹر سائیکلیں بند

Ba Khabar Swat

Leave a Comment