سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دوسرے روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ جمعرات کو بھی بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے جاری سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ اور کل ہفتہ کو بھی بارش و برف باری کا امکان ہے۔
