سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) بحرین کے قریب دریائے سوات میں گرنے والی گاڑی میں سوار دو افراد کی لاشیں تاحال نہ مل سکیں۔ دریا میں گرنے والی موٹر کار میں تین افراد سوار تھے، جن میں ایک شخص کی لاش نکالی گئی اور دو افراد کی لاشوں کی تلاش کے لئے مقامی افراد اور ریسکیو1122کے اہلکاروں کا آپریشن جاری ہے۔
