چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، کرونا وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق، تعداد 11 ہوگئی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں کرونا وائرس سے مزید دو افراد انتقال کر گئے جس کے بعد سوات میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کانجو کا رہائشی 75 سالہ شخص اور شگئی سیدو شریف کا رہائشی 60 سالہ شخص جو سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں زیر علاج تھے، چل بسے۔ دونوں افراد کو ہسپتال میں غسل دیا گیا اور نماز جنازہ ادا کی گئی۔بعد میں انتظامی اہلکاروں نے ان کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ آبائی قبرستانوں میں سپردِ خاک کیا۔نوازشریف کڈنی ہسپتال سوات کے چیف لیبارٹری ٹیکنیشن کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو قرار دیا گیا ہے۔ سوات میں طبی عملے کرونا وائرس کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

Related posts

سوات یونیورسٹی کے بی اے ، بی ایس سی ، بی کام اور بی بی اے کے امتحانات آج سے شروع ہوں گے

Ba Khabar Swat

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام غریب اور نادار طلبہ میں پیکیج تقسیم

Ba Khabar Swat

سوات میں ڈینگی لاروا تلف کرنے کا سلسلہ جاری ہے، محکمۂ صحت

Ba Khabar Swat

Leave a Comment