سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو آبائی گھر پر قرنطینہ کردیا۔ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر امجدعلی نے خود میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ تین چار روز سے علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا ہے۔ ڈاکٹر امجدعلی نے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ وہ صحت یاب ہوکر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
previous post
