چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

پولیس کی کارروائی، مرغیوں کی لڑائی پر قمارباز گرفتار

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    مینگورہ پولیس نے مرغیوں کی لڑائی پر قمار بازی کرنے والے24قمار بازوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم اور مرغیوں کو برآمد کرلیا۔ ڈی ایس پی سٹی دیدار غنی اور ایس ایچ او انور خان نے ایک اطلاع پر حاجی بابا چوک میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مارا۔ جہاں قمار باز مرغیوں کی لڑائی پر قمار بازی کر رہے تھے۔ پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے قمار بازی میں ملوث سلمان، کاشف، حمید اللہ، بلال، شیر علی، عدنان، فرمان، عرفان، جمال ناصر، غونچہ گل، فضل رحیم، سلطان آیاز، طارق جمیل، حسین، نوید، اجمیر، محمد یوسف، احسان اللہ، عمران، عمر ڈھیر، سلیم جاوید،فضل خالق کو گرفتار کرکے قمار بازی میں استعمال ہونے والی9عدد دیسی مرغیاں اور داؤ پر لگے لاکھوں روپے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

Related posts

پارلیمنٹ ربر سٹیمپ کے سوا کچھ نہیں، سنیٹر مشتاق احمد خان

Ba Khabar Swat

خوازہ خیلہ کوٹنئی، ماں نے پانچ ماہ کے بچے کو دریامیں پھینک دیا

Ba Khabar Swat

ملالہ یوسف زئی کے سکول میں سالانہ سائنس اینڈ آرٹ فیسٹول کا انعقاد

Ba Khabar Swat

Leave a Comment