چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سیاحت کی بندش سے غریب عوام مشکلات کا شکار ہیں، محمد امین

(باخبر سوات ڈاٹ کام)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے کہا ہے کہ سیاحت کی بندش کی وجہ سے ہوٹل انڈسٹری اور دیگر چھوٹے موٹے کا روبار کرنے والے غریب عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔سیر و تفریح کے لئے باہر سے آنے والے سیاح فیملیز کے ساتھ جگہ جگہ پولیس چیک پوسٹوں پر خوار ہورہے ہیں۔سیاحوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔پولیس چیک پوسٹیں ختم کر کے سیاحوں کو سوات میں سیاحتی مقامات پر جانے کی کھلی اجازت دی جائے تاکہ عام لوگوں کی مشکلات حل ہونے سمیت ہوٹل انڈسڑی سے منسلک ہزاروں افراد اپنے بیوی بچوں کیلئے رزق کماسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

Related posts

مینگورہ،نشاط چوک اور گرین چوک میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے،ٹریفک بدترین جام

Ba Khabar Swat

بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر گرین چوک میں اجتماع

Ba Khabar Swat

Man Kills Brother in Matta, Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment