(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد پولیس نے دو چور گروہ کے 3ارکان کو گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان نے رحیم آباد پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عیدالاضحی کے دنوں میں صالح شاہ سکنہ قمبر کے گھر کو خالی پاکر نامعلوم چوروں نے تالے توڑ کر 33ہزارروپے نقدی،ایک عددموبائل سیٹ اور بیٹری چوری کرکے فرار ہوگئے تھے۔دوسرے واقعے میں نامعلوم چوروں نے ملک عمرسید سکنہ سخی ملک کے رحیم آباد کے خالی گھر کے تالے توڑ کر دو عددایل سی ڈیز،نقدی رقم،پستول اوردیگر سامان چوری کرلیا تھا۔پولیس نے تفتیش کے لئے ٹیم مقرر کرکے جدید بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے صالح شاہ کے گھر سے چوری کرنے والے ملزمان نعمت اللہ عرف کڑنک سکنہ نویکلے اور فیاض سکنہ نویکلے حال رحمن آباد اور ملک عمرسید کے گھر سے چوری کرنے والے ایک ملزم علی احمد سکنہ حاجی بابا کو گرفتار کرکے سامان برآمد کرلیا۔
previous post
