(باخبر سوات ڈاٹ کام)شمالی وزیرستان کے علاقہ سپلگہ کے رزمک روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق سیکورٹی فورس کے اہلکار تاج بار علی ولد حضرت علی کو سوات میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ سیدو شریف کے علاقہ سلام پور کے گاوں چیتوڑ میں ان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں سیکورٹی فورسز کے افسران، اہلکاروں اور علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی۔ فورسز کی جانب سے ان کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی گئی۔ بعد میں ان کو آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
previous post
