چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، ہاؤسنگ سوسائٹی اور میڈیا کالونی کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبائی وزیرِ اطلاعات کامران بنگش اور وزیرِ ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے مینگورہ کے نواحی علاقہ کوتروں میرہ میں 209 کنال پر مشتمل ہاؤسنگ سوسائٹی اور 40 کنال پر مشتمل میڈیا کالونی کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات کے صحافیوں کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آج ان کے لیے میڈیا کالونی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیر اعلیٰ محمود خان سوات کی ترقی کے ساتھ ساتھ سوات کے صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لیے بھی عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ سینیٹ میں بھی کلین سویپ کریں گے۔ سینیٹ الیکشن میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر پی ڈی ایم کو شکست دیں گے۔ تحریک انصاف سے وابستہ تمام ارکانِ پارلیمنٹ کسی بھی قیمت پر بکنے والے نہیں۔ ماضی میں بھی عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکانِ پارلیمنٹ کا محاسبہ کیا ہے۔ اس موقع پر سوات الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے صدر سعید الرحمان نے میڈیا کالونی کا سنگ بنیاد رکھنے پر دونوں وزرا کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

گلی گرام، خوڑ میں نہاتے ہوئے دو چچا زاد بھائی ڈوب کر جاں بحق

Ba Khabar Swat

سوات، سردی میں بھی ڈینگی کے وار جاری، تعداد 581 ہوگئی

Ba Khabar Swat

60 کی دہائی سے قائم زرعی تحقیقاتی ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment