چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مٹہ، ریسکیو اہلکاروں نے درخت میں لٹکے زخمی کوے کو اُتار دیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقہ مٹہ میں ریسکیو اہلکاروں نے درخت میں لٹکے کوے کو آپریشن کے بعد بحفاظت زخمی حالت میں اتار دیا۔ ریسکیو لائن پر ایک شہری نے فون کرکے بتایا کہ ایک اونچے درخت میں کوا زخمی حالت میں لٹک رہا ہے جس پر ڈسٹرکٹ آفیسر شیر دل خان نے سٹیشن منیجر مٹہ داؤد خان کو فوری آپریشن کا حکم دیا۔ ٹیم ایمبولینس کے ساتھ پہنچنے کے بعد درخت پر چڑھے اور کوے کو نیچے اتار کر ان کو طبی امداد فراہم کی۔پھر کوے کو سٹیشن پہنچا کر اس کو خوراک اور پانی فراہم کیا۔ سٹیشن منیجر نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ کوے کا زخم گہرا ہے۔ اس لئے وہ کئی دن تک سٹیشن ہیڈ کواٹر میں رہے گی۔ علاج مکمل ہونے اور زخم ٹھیک ہونے کے بعد کوے کو ہوا میں چھوڑا جائیگا۔

Related posts

کوٹنئی،بھائی کے ہاتھوں بندوق چل جانے سے بھائی قتل

Ba Khabar Swat

کالام، شوہر نے گلہ دبا کر بیوی کی جان لے لی

Ba Khabar Swat

سوات، اسپتالوں کے انتظامی امور کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment