(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ نے وومن کیمپس کیلئے زمین کی خریداری کی منظوری دے دی۔شعبہئ کیمسٹری میں پی ایچ ڈی داخلوں کی سفارشات منظور کی گئیں۔ مختلف شعبہ جات میں لکچرار، اسسٹنٹ پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی تعیناتی کی سلیکشن بورڈ کی سفارشات کو بھی منظور کیاگیا۔گذشتہ روزسینڈیکیٹ کا 37واں اجلاس زیرِ صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد جمال خان منعقدہوا۔ اجلاس میں سینڈیکٹ ممبران پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق سواتی (سابقہ وائس چانسلر)، انجینئر سید امتیاز حسین گیلانی (چیئرمین نیشنل ٹیکنالوجی کونسل، پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر فضل معبود ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز، ٹریژررا رشدعلی، ڈاکٹرشاہدعلی، لکچرار عبدالمتین، ایچ ای ڈی کے ڈپٹی سیکرٹری جاوید اقبال، ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ احمدکمال اورفنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری محمدفاروق اور ڈپٹی رجسٹرار فیاض احمد شریک ہوئے۔ اجلاس میں وومن کیمپس کیلئے زمین کی خریداری کی منظوری دے دی گئی۔شعبہئ کیمسٹری میں پی ایچ ڈی داخلوں کی سفارشات منظور کی گئی جب کہ مختلف شعبہ جات میں لکچرار، اسسٹنٹ پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی تعیناتی کی سلیکشن بورڈ کی سفارشات کو بھی منظور کیاگیا۔مزید انتظامی افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی دینے کے سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی بھی توثیق دے دی گئی۔
next post
