چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، آکسیجن سلنڈر کو پر لگ گئے، 1100 میں فروخت ہونے لگا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں آکسیجن سلنڈر نے اونچی اُڑان بھرلی۔ گذشتہ سال 200 روپے والا سلنڈر امسال 1100 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ غریب عوام کے اوسان خطاہوگئے۔ انتظامیہ نے معنی خیز خاموشی اختیار کرلی۔ سوات میں کرونا وبا کے بڑھتے رجحان کے بعد آکسیجن کے سلنڈر کا استعمال بڑھتے ہی اس کی قیمتوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ کرونا وائرس نے وبائی صورت اختیارکرلی اور آکسیجن کا استعمال بڑھ گیا، تو 200روپے والے سلنڈرمیں پہلے 100 روپے کا اضافہ کرکے اسے 300 روپے میں بیچا جانے لگا۔دوسری لہر نے سراٹھایا،تو اس کی قیمت میں 400 روپے تک اضافہ کرکے 700روپے کردیا گیا۔ اب تیسری لہر شروع ہوئی اور لوگوں کی مجبوری بڑھ گئی، تو اس کی قیمت میں مزید 400روپے کا اضافہ کرکے نئی قیمت1100روپے کردی گئی۔یہ قیمت غریب عوام کے بس سے باہر ہے۔ لوگ اپنے گھروں میں پڑے مریضوں کے لئے مہنگے داموں آکسیجن سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیں۔

Related posts

سوات میں کورونا سے ایک اور شخص جاں بحق، مزید6متاثر

Ba Khabar Swat

سیلابی ریلے میں لکڑیاں پکڑتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جاں بحق

Ba Khabar Swat

ڈی سی سوات کا غیر قانونی نجی ایمبولینسوں کے خلاف کارروائی کا حکم

Ba Khabar Swat

Leave a Comment