چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سیدوشریف، 13 سالہ بچے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سیدوشریف میں پی ٹی سی ایل کے اسسٹنٹ منیجر کے 13 سالہ بیٹے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق سوات میں تعینات ہنگو کے رہائشی اسسٹنٹ منیجر پی ٹی سی ایل روح الامین کے تیرہ سالہ بیٹے محمد ایوب شاہ نے ٹی این ٹی کالونی سیدوشریف میں اپنے گھر میں مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ متوفی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ وہ نماز کے لئے مسجد گیا تھا، واپس آیا تو اس کے بیٹے نے خودکشی کی تھی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کرکے ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے۔

Related posts

مکان کی چھت گرنے سے اہل خانہ ملبے تلے دب گئے

Ba Khabar Swat

سوات، آج ہفتہ سے سہ روزہ بارش و برف باری کا امکان

Ba Khabar Swat

کوزہ بانڈئی، دریامیں غیر قانونی کھدائی اور بجری نکالنے والے افراد گرفتار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment