(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں زیرِ علاج مزید دو مریض انتقال کرگئے۔ ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 نئے مریضوں کو داخل کر دیا گیا۔ 9 زیرِ علاج مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ اس وقت ہسپتال میں 67 مریض زیرِ علاج ہیں۔ محکمہئ صحت کے مطابق سوات میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد199 ہے اور روازانہ مثبت کیسوں کی شرح5 فیصد ہے۔
previous post
