(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ مانڑئی، سیرئی میں تین ماہ کی دلہن نے خود کشی کرلی۔ 17 سالہ مسماۃ اسما کی شادی تین ماہ قبل حبیب اللہ سکنہ باچا کلے سے ہوئی تھی۔گذشتہ روز وہ میکے گئی تھی جہاں نامعلوم وجوہات پر اس نے گھر میں موجود پستول سے خود پر فائرنگ کی اور موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ اسما کے والد نے پولیس کو بتایا کہ شادی کے بعد وہ ذہنی امراض میں مبتلا ہوگئی تھی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی۔
previous post
