چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، ویکسین کی عدم دستیابی پر اوورسیز پاکستانیوں کا سیدو شریف میں احتجاج

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ویکسین کی عدم دستیابی پر بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں نے سیدو شریف میں شدید احتجاج کیا۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے سامنے اہم اور مصروف سڑک کو کئی گھنٹوں تک ٹریفک کے لئے بند کیے رکھا، جس کی وجہ سے سیدو شریف روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ خاص کر سکول چھٹی کے وقت بچے گاڑیوں میں سخت گرمی میں بلکتے رہے، جس کی وجہ سے کئی بچے بے ہوش ہوگئے۔ روڈ بندش کی وجہ سے مریض بھی بروقت ہسپتال نہ پہنچ سکے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ویکسین نہیں ہے۔ بغیر ویکسین کے ان ممالک میں داخلہ پر پابندی ہے، جس کی وجہ سے ان کے ویزوں کی مدت ختم ہورہی ہے۔ اس سلسلے میں ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے رابط پر بتایا کہ فائزر اور اسٹرا زنیکا نامی ویکسین سوات نہیں بلکہ پورے پاکستان میں اس وقت موجود نہیں۔ جب ویکسین موجود نہ ہو، تو ہم ان کو سر ٹیفکیٹ کیسے دے سکتے ہیں۔

Related posts

سوات، زلزلے کے جھٹکے،شدت 4.7 ریکارڈ

Ba Khabar Swat

کبل ہزارہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment