چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سانحہئ کالام،جاں بحق 5 اورزخمی14افراد کی ایف آئی آر تھانہ میں درج

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سانحہئ کالام میں جاں بحق 5 اورزخمی14افراد کی ایف آئی آر تھانہ کالام میں درج کردی گئی۔ دو روز قبل وادیِ کالام میں کالام اور اتروڑ کے لوگوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر لڑائی کے دوران اُتروڑ قوم کے چار اور کالام قوم کا ایک شخص جاں بحق اور دونوں قوموں کے 14افراد زخمی ہوئے تھے۔ ایس ایچ او کالام اقبال نسیم کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل اور اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ علاقہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق جرگہ کے اعلان کے بعد علاقہ میں فائر بندی پر عمل جاری ہے۔ لویہ جرگہ کی جانب سے دونوں اقوام کے ساتھ جرگہ جاری ہے۔

Related posts

سوات الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں نے شورش میں غیر معمولی رپورٹنگ کی ہے،فضل حکیم

Ba Khabar Swat

پیرامیڈیکل سٹاف کا ہڑتال سے انکار،معمول کا کام جاری

Ba Khabar Swat

سوات،آج دہشت گردی کے خلاف اور پائیدارامن کے لئے مظاہرے کئے جائیں گے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment