(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات اور گرد و نواح کے اضلاع میں ایک ہی روز دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلی بار ہونے والے زلزلے کی شدت 4.7، زیرِ زمین گہرائی 180 کلومیٹر اور مرکز افغانستان، تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ دوسری بار ہونے والے زلزلے کی شدت 4.3، زیرِ زمین گہرائی 143 کلومیٹر اور مرکز ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
