چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سی ایس ایس امتحان ٹاپ کرنے والا سوات کا بلور خان کون ہے؟

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پبلک سروس کمیشن کے سی ا یس ایس 2021ء میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے بلور خان کا تعلق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ابوہا سے ہے۔ 29 سالہ بلور خان ابوہا میں زمین دار ’پرہیز گار خان‘ کے گھر پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم ایس پی ایس سکول اینڈ کالج مینگورہ میں حاصل کی۔ ایف ایس سی اسلامیہ کالج پشاور سے کیا، جہاں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ان کو بی ایس سائنس انجینئرنگ میں سکالر شپ ملی۔ آج کل وہ فن لینڈ میں بائیو میڈیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ ان کے والد پرہیز گار خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ بلور خان سی ایس ایس کے امتحان کے لئے پاکستان آئے تھے۔ اب انٹرویو کے لیے بھی آئیں گے،جس کے بعد وہ پاکستان میں ہی نوکری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بچپن سے بہت ذہین تھے۔ اس کی والدہ اور تایا پرنسپل فراموش خان نے ہر موڑ پر رہنمائی کی۔ ان کا تایا زاد عمران خان بھی سی ایس ایس پاس کر چکا ہے اور آج کل انکم ٹیکس میں کمشنر ہے۔ اس سال سی ایس ایس امتحان کے لئے 39 ہزار سے زائد امیدواروں نے اپلائی کیا تھا جن میں 17 ہزار240 امیدواروں نے امتحان دیا۔ مذکورہ امیدواروں میں سوات کے ہونہار طالب علم بلور خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

Related posts

شدید سردی،سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بائیس گھنٹے تک پہنچ گیا

Ba Khabar Swat

بیاکند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایف سی اہلکار جاں بحق

Ba Khabar Swat

ریڈیو پختونخوا، صحافی موسیٰ خان خیل شہید کی برسی کے حوالے سے خصوصی پروگرام

Ba Khabar Swat

Leave a Comment