چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

خوازہ خیلہ، پی ڈی ایم کا مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے خوازہ خیلہ میں مہنگائی، بے روزگاری اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود خالد نے کہا کہ ملک کی موجودہ ابتر صورتحال اور عام آدمی کی حالت زار سے عیاں ہے۔ حکومت مسائل کے حل میں سنجیدہ ہی نہیں۔ نا اہلی اور ناقص حکمرانی سے مزید مسائل پیدا ہورہے ہیں جس کا حل نا ممکن ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔ لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ فاقوں اور بھوک نے ہر گھر میں گھر کردیا ہے۔

Related posts

حالیہ برف باری، سوات شدید سردی کی لپیٹ میں

Ba Khabar Swat

بریکوٹ ابوہا، گھر میں آگ لگنے سے دو خواتین جھلس کر زخمی

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment