چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، ایک ہی دن میں چار خواتین کا اقدام خود کشی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ایک دن میں چار خواتین نے اقدامِ خودکشی کیا۔ مینگورہ کے علاقہ یوسف آباد میں 40 شادی شدہ سالہ خاتون مسماۃ (ک) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی دوا کھالی۔ چارباغ میں شادی شدہ خاتون مسماۃ (ح) نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر چوہے مار دوا کھا کر خود کشی کی کوشش کی۔ مینگورہ کے علاقہ خواجہ آباد میں شادی شدہ خاتون مسماۃ(ش) نے زرعی زہریلی دوا کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ چارباغ کے علاقہ عالم گنج میں بھی شادی شدہ خاتون مسماۃ (م) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زرعی زہریلی دوا کھا کر خود کشی کی کوشش کی۔ تمام خواتین کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے چاروں واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Related posts

16سالہ لڑکی نے خود پر پستول سے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی

Ba Khabar Swat

سوات، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے تک اضافہ

Ba Khabar Swat

سوات میں بھی پیپلز پارٹی کی 50ویں یوم تاسیس منائی گئی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment