(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلزپارٹی ملاکندڈویژن کے صدر ملک اکرم خان اورسوات کے صدر عرفان چٹان اورمرکزی رہنما شہریارامیرزیب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔ نااہل حکمرانوں کے مظالم اورکمرتوڑمہنگائی کے خلا ف عوام سڑکوں پرنکل چکے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کو مصیبت کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ لوگوں کی نظریں پاکستان پیپلزپارٹی پر مرکوز ہیں۔ عوام پاکستان پیپلزپارٹی کواقتدارمیں دیکھناچاہتے ہیں، جس کا واضح ثبوت لوگوں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرناہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سیدوشریف میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما شہریار امیرزیب کی رہائش گاہ پرمٹہ میں پیپلزپارٹی کے جلسہ کے حوالے سے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
