سوات (بیورو رپورٹ) مینگور ہ کے محلہ نویکلے میں دوشیزہ کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ بنڑ جاوید اقبال کے مطابق مقتولہ جواں سال مسماۃ نسرین زوجہ میر عالم سکنہ نوخارہ(مٹہ) کو نویکلے میں پشاور سے آئی خاتون مسماۃ نسیم زوجہ فضل خالق کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ مقتولہ کے بھائی صدام حسین کے مطابق مقتولہ کا عثمان سکنہ فیض آباد کے ساتھ تعلق تھا جب کہ ایک خاتون مسماہ نسرین زوجہ اعجاز سکنہ رحیم آباد بھی ان کے ساتھ ہواکرتی تھیں۔اس روز خواتین کے کہنے پر اس کی بہن آئی، تو ملزم عثمان اور ایک ملزم نامعلوم نے ان کے ایما پر اس کی بہن کو قتل کیا۔وجہئ عدوات فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی، تاہم پولیس نے دونوں خواتین کو گرفتا رکرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
previous post
