چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

چارباغ، کمرے میں گیس بھرگئی، تین بہن بھائی دم گھٹنے سے جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) چارباغ میں گیس کمرے میں بھرگئی جس کی وجہ سے تین بہن بھائی دم گھٹنے سے جاں بحق اور والدہ بے ہوش ہوگئی۔ بچوں کا والد اختر علی جو کہ موٹروے پولیس میں تھا، چند ماہ قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق بیوہ اختر علی اپنے بچوں 6 سالہ حضرت شاہ، 4 سالہ وجیہہ، 2 سالہ مناہل کے ساتھ سو رہی تھی کہ رات کو گیس جانے اور پھر واپس آنے کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی۔تینوں بچے دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے۔والدہ کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related posts

سوات گھی اینڈ آئل ایسوسی ایشن کا سوات میں کاروبار ٹھپ ہوکر رہنے کا اعتراف

Ba Khabar Swat

ریسکیو 1122 کے جوان شجر کاری مہم میں اداروں سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں، عمران خان

Ba Khabar Swat

شہدا کے بچوں کو پروبیشنل اسسٹنٹ سب انسپکٹر تعینات کیا جائے گا، آئی جی پی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment