چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سہ روزہ رنگا رنگ ”میاندم کلچرل فیسٹیول“ کا آغاز ہوگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے سیاحتی مقام میاندم میں سہ روزہ رنگا رنگ ثقافتی ایونٹ ’’میاندم کلچرل فیسٹیول‘‘ کا آغاز ہوگیا ہے۔ افتتاحی تقریب کا اہتمام پی ٹی ڈی سی ہوٹل میاندم میں کیا گیا تھا جس کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ مہران خان تھے۔ افتتاحی پروگرام میں مقامی انتظامیہ کے آفیسرز کے ساتھ ساتھ محکمۂ سیاحت و سپورٹس کے حکام بھی شریک ہوئے۔ فیسٹیول کے پہلے روز سوات اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے نامور اور نوجوان شعرا و ادبا نے اپنا کلام پیش کرتے ہوئے شرکا سے داد وصول کی۔ ادبی کتابوں پر تبصرے اوران کی رونمائی بھی فیسٹیول کے پہلے روز کی گئی۔ افتتاحی پروگرام میں ضلع سوات کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی جس میں سوات سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی وتاریخ دان فضل خالق نے علاقے کی تاریخ و ارتقا پر جامع تبصرہ پیش کیا۔

Related posts

3 Injured in Sinpora Matta Road Accident

Ba Khabar Swat

خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کو سوات چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی

Ba Khabar Swat

چپریال، پک اپ اُلٹنے سے بچی جاں بحق، بچہ زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment