چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات کے رہائشی ڈاکٹر کے اِغوا کے خلاف ڈاکٹربرادری کی پریس کانفرنس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے سینئر اور ینگ ڈاکٹروں کی ایسو سی ایشن نے وزیرستان میں سوات سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ذیشان کی بازیابی اور اغوا کاروں کو سزائیں دلانے کا مطالبہ کردیا۔ اس حوالے سے پی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر عبدالواسع نے ڈاکٹر گلشن حسین فاروقی اور دیگر ڈاکٹروں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ چند دن قبل وزیر ستان میں چارباغ سوات کے رہائشی ڈاکٹر ذیشان کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے جس کے سبب نہ صرف ان کی فیملی بلکہ پوری ڈاکٹر ز برادری میں تشویش اور پریشانی پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی دن گذرنے کے باوجود بھی ذیشان کے بارے میں کوئی پتہ نہ چل سکا،جو ایک قابلِ افسوس امر ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مزید وقت ضائع کئے بغیر مذکورہ ڈاکٹر کو صحیح سلامت بازیاب کریا جائے جبکہ ساتھ حکومت ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بھی موثر اقدامات اٹھا ئے۔ انہوں نے کہا کہ جو حکومت دکھی انسانیت کیلئے کوشاں طبقے ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتا، تو وہ عوام کے لئے کیا اقدام اٹھا ئے گا۔

Related posts

آل در جۂ چہا رم ملا زمین خیبر پختونخوا کے چیئر مین کا سوات میں الیکشن کا اعلا ن

Ba Khabar Swat

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کل جمعہ کو سوات کا دورہ کریں گے

Ba Khabar Swat

کبل، تحریک انصاف، دیگر پارٹیوں اور وکلا کا مل کر احتجاجی مظاہرہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment