چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کالام شہو، ہیضے کی وبا سے ایک خاتون جاں بحق، سیکڑوں افراد متاثر

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام کے علاقہ شہو میں ہیضے کی وبا سے ایک خاتون جاں بحق اور سیکڑوں افراد متاثر ہوگئے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان کا کہنا ہے کہ کالام ویلی کے شہو گاؤں میں قے اور دست سے متاثرہ افراد کے لئے کالام ہسپتال اور شہو ڈسپنسری میں خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ عملہ تین شفٹوں میں 24 گھنٹے خدمات فراہم کررہا ہے۔ عید سے پہلے کیسز رپورٹ ہونے پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے۔ فوراً اضافی عملہ تعینات کیا گیا اور اضافی ادویہ شہو ڈسپنسری اور کالام ہسپتال پہنچائی گئیں۔ آگاہی کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے گئے۔ اب تک 600 سے زائد متاثرہ افراد کا معائنہ اور علاج کیا جاچکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قے اور دست سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔ وجوہات معلوم کرنے کے لئے مریضوں اور پانی کے نمونے لیب ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔

Related posts

سیدو شریف ائیر پورٹ، 17سال بعد پروازوں کی بحالی پھر خواب بن گئی

Ba Khabar Swat

سیکڑوں کاشتکاروں کا اپنی زمینوں کے غلط انتقال کے خلاف مظاہرہ

Ba Khabar Swat

ہفتہ اور اتوار کو بارش و برف باری کا امکان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment