چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ملاکنڈ ڈویژن کو 2033ء تک ہر قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، محمد امین

(باخبرسوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی مینگورہ اور سابق ایم پی اے محمد امین نے ملاکنڈ ڈویژن کو 2033ء تک ہر قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ دہشت گردی، سیلاب، کورونا اور دیگر قدرتی آفات کے باعث ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کسی بھی صورت ٹیکسوں کی ادائی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ مرکزی اور صوبائی حکومتیں ملاکنڈ ڈویژن کے لئے ضم اضلاع کی طرح سو ارب روپے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں۔ پہلے عوام کی تمام محرمیوں کا ازالہ کریں، پھر ٹیکسوں کی نفاذ کی بات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حالیہ سیلاب نے سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں تباہی مچادی ہے۔ دو مہینے گزرنے کے باجود متاثرینِ سیلاب شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہیں۔ سردیوں کا موسم شروع ہونے کے باعث ان کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جبکہ اب ٹیکسوں کے نفاذ کی باتیں ہورہی ہیں جو متاثرین سیلاب کے زخموں پر نمک ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلد ٹریڈ رز فیڈریشن، ہوٹل ایسو سی ایشن، سیاسی قائدین کے مقامی عہدیداروں اور دیگر تمام شعبوں کے عہدیداروں پر مشتمل گرینڈ جرگے کا انعقاد کریں گے جس میں ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اسلئے حکومت جلسے جلوسوں اور ہڑتالوں کی شروعات سے قبل ملاکنڈ ڈویژن کو 2033ء تک ہر قسم کے ٹیکسوں کے نفاذ سے مستثنیٰ کرنے کا اعلان کریں اور ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی محرمیوں کے لئے 100ارب روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں، تاکہ یہاں پر بے روزگاری سمیت عوام کی دیگر محرمیوں کا ازالہ ہواور ترقی کا پہیہ چل سکے۔

Related posts

کبل پریس کلب کے سالانہ انتخابات، علی شیر میاں صدر منتخب

Ba Khabar Swat

کے پی فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، لنڈاکے میں گاڑیوں سے جانوروں کے مضر صحت اعضا برآمد

Ba Khabar Swat

ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے جاوید اللہ خان کو سپردخاک کردیا گیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment