سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سول سو سائٹی کے افراد نے آج کے بعد درخت کاٹنے کی صورت میں محکمہ جنگلات کے دفتر کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا۔ سول سو سائٹی کے مظاہرے میں وہ افراد بھی شامل تھے، جنہوں نے لاکھوں روپے چندہ جمع کرکے مینگورہ ندی کے کنارے درخت لگانے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر آج کے بعد محکمہ جنگلات نے کسی بھی درخت کو کاٹا، تو سول سو سائٹی کے افراد محکمہ جنگلات کے تمام دفاتر اور افسران کا گھیراؤ کریں گے۔
