چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

اے این پی کا مہنگائی اور ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف مظاہرہ

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں اے این پی نے مہنگائی اور ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو جعلی قراردے دیا۔ مینگورہ کے نشاط چوک میں اے این پی کے کارکنوں نے پلے کار ڈز اور بینرز اٹھائے، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے این پی سوات کے صدر شیر شاہ خان، بریگیڈ (ر)محمد سلیم خان،ایوب خان اشاڑے، واجدعلی خان اور دیگر مقررین نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت دھاندلی زدہ حکومت ہے جو جعلی مینڈیٹ لینے کے بعد اب عوام پر ٹیکس لگارہی ہے۔ ہر چیز کو مہنگی کرکے عوام کی کمر توڑی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی حکومت کے عوام دشمن اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے۔

Related posts

9 اکتوبر، ڈاک کے عالمی دن بارے خصوصی رپورٹ

Ba Khabar Swat

سوات، پہاڑوں میں آگ لگنے سے 20فیصد جنگلی حیات جل کر راکھ

Ba Khabar Swat

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ، دوست کو قتل کرنے والے بیس سالہ مجرم کی سزا برقرار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment