سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت تعلیم کے شعبہ میں جدید اصلاحات لاکر ناخواندگی خاتمہ کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔ ایکسلشیئر کالج سوات کا بہترین تعلیمی ادارہ ہے۔ اس کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ سوئی گیس، پانی کی فراہمی اور گرانٹ لینے کے لئے وزیراعلیٰ کے پی سے بات کرکے حل کریں گے۔ ادارہ کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد دیں گے۔ اساتذہ کی محنت اور کاؤشوں کو سراہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل اسماعیل نو منتخب کونسلر فضل اکبر خان ڈاکٹر نثاراور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
previous post
next post
