سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں چار روز سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بھی مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش ہوئی، جس کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا۔ ہفتہ کو بھی سوات میں مطلع ابر آلود اور موسم سرد رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں پورے ہفتہ کے دوران سوات میں درجہئ حرارت کم اور موسم خوشگوار رہے گا۔ بالائی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
