(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے حسین وادی ملم جبہ کے علاقہ گٹ کنڈوکے جنگل میں مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے 6 درخت کاٹ لیے۔ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے درخت کاٹنے کے بعد درخت کے بچے ہوئے آخری حصے کو آگ لگا دی۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر محمد وسیم سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ واقعے کے بارے میں سن کر فوری طور پر ایس ڈی ایف او کی سربراہی میں ٹیم کو مذکورہ علاقہ بھیج دیا گیا جہاں پر انہوں نے اپنی رپورٹ اور ویڈیو میں بتایا کہ ان درختوں کو کئی سال پہلے کسی نے کاٹا تھا۔ کچھ افراد اپنے مذموم مقاصد کے لیے اس حصے کو آگ لگا دی تاکہ محکمہئ جنگلات کی بدنامی ہوسکے اور محکمہئ جنگلات ان کو جنگل میں تجاوز کرنے کی اجازت دے لیکن محکمہئ جنگلات ان افراد کے جنگل دشمن عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
