(باخبر سوات ڈاٹ کام)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنی چوبیس ویں سالگرہ کے موقع پر مبارک باد اور نیک پیغامات دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء الدین یوسفزئی نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ ملالہ یوسفزئی کی چوبیس ویں سالگرہ سادگی سے منائی گئی جس میں ملالہ کے والدین اور دونوں بھائیوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ نے بر منگھم میں اپنے گھر میں سالگرہ کا کیک کاٹا اور گھروالوں کے ساتھ کھانا کھایا۔
