چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات میں امن اور خوشحالی کا دور شروع ہوچکا، میجر جنرل احسان خٹک

(باخبر سوات ڈاٹ کام) جی اُو سی ملاکنڈ ڈویژن میجرجنرل احسان خٹک نے کہاہے کہ سوات سمیت ملاکنڈڈویژن میں دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے امن کی فضا قائم کردی ہے۔ دہشت گردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سوات میں امن اور خوشحالی کا دور شروع ہوچکا ہے۔ تعلیم کے فروغ سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ سوات میں سمر ٹور ازم کے بعد اب ونٹر ٹور ازم بھی فروغ پارہا ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے خوازہ خیلہ کیمپ میں سوات پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں سوات پریس کلب، سوات یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں اور گورننگ باڈی کے ممبران کو مبارکباد پیش کی۔ جی اُو سی جنرل احسان خٹک نے کہاکہ سوات کے صحافیوں نے سخت حالات میں امن کے قیام کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اب بھی ان پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپناکردارکریں۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے تمام تر اختیارات سویلین اداروں کے سپرد کردیئے ہیں۔ پولیس سمیت دیگر فورسز اس قابل بنادی گئی ہیں کہ وہ ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرسکیں۔ تاہم فوج ان سویلین اداروں کے تعاون کے لئے ہمہ وقت موجود رہے گی۔

Related posts

شجرکاری بارے سب کو مل کر مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا، ڈی آئی جی ملاکنڈ

Ba Khabar Swat

سوات چھوٹا کالام، دریا سے تیس سالہ شخص کی لاش مل گئی

Ba Khabar Swat

چپریال، لڑکے نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment