چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سیدو شریف، ماہِ صیام میں رمضان دسترخوان کا آغاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان، ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر بے گھر، بے سہارا، غریب اور کم آمدن والے افراد کی سہولت کی خاطر رمضان دسترخوان کا بندوبست کیا ہے۔ رمضان دسترخوان کے تحت شیلٹر ہوم میں سحری اور اللہ اکبر مسجد سیدو شریف میں افطاری کا بندوبست کیا گیا ہے۔ رمضان دسترخوان کا آغاز رمضان المبارک کے آغاز سے ہی کردیا گیا تھا، جس میں مختلف افراد روزانہ کی بنیاد پر سحری اور اِفطار میں شریک ہورہے ہیں۔ اِفطار میں ہسپتالوں میں آئے مریضوں کے اٹینڈنٹس، مسافر اور روزگار کی تلاش میں آئے افراد کثیر تعداد میں شریک ہورہے ہیں۔ رمضان دسترخوان کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ رمضان المبارک میں عوام خصوصاً غربا کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

Related posts

بحرین سیرئی،برفانی تودہ گرنے سے دس مکانات ملبے تلے دب گئے

Ba Khabar Swat

ہمارامقصد حقیقی معنوں میں اسلامی نظام کا قیام ہے، حمید الحق

Ba Khabar Swat

شرپسند عناصر غیر قانونی تعمیرات بارے بیان بازی بند کریں، باز خان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment